Published: 21-10-2022
گجرت(نمائندہ ڈاک) ممتازبزنس مین، چیف ایگزیکٹو پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری چوہدری پرویز اقبال عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے وہ گزشتہ ہفتے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب گئے تھے جہاں پر انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں روضہئ رسول پر حاضری دی اور مقامات مقدسہ کی زیارتیں بھی کیں۔ چوہدری ہاشم پرویز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وطن واپسی پر ممتاز شخصیات نے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ آنے وال مہمانوں کی تواضع چوہدری پرویز اقبال نے کھجوروں اور آب زم زم سے کی۔