Published: 21-10-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) سابق ناظم یونین کونسل سوک کلاں چوہدری شمشیر احمد وڑائچ کی وفد کے ہمراہ ڈیرہ سید طالب حسین شاہ معین الدین پور آمد۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید عدیل عباس شاہ کو طلائی ہار پہنائے و گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دی۔سید سہیل عباس شاہ، سابق چیئرمین سید عقیل عباس شاہ، سید سجیل عباس شاہ سے ملاقات۔وفد میں مہر قمر شہزاد (قمر فین)، چوہدری کامران احسن وڑائچ، چوہدری نعیم فاروق نمبردار، چوہدری احمد عباس ایڈووکیٹ، چوہدری عبداللہ کامران وڑائچ سمیت دیگر ہمراہ تھے۔چوہدری شمشیر احمد وڑائچ نے کہا کہ سید عدیل عباس شاہ کا مشیر وزیر اعلیٰ بننے گجرات کی سادات برادری کیلئے بڑا اعزاز امید کرتے ہیں کہ سید عدیل عباس شاہ قائدین چوہدری صاحبان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر مسائل حل کروائیں گے۔چوہدری شمشیر وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام۔