سرائے عالمگیر: کار سواروں کی دو پولیس اہلکاروں کو ٹکر فائرنگ سے راہگیر زخمی

Published: 21-10-2022

Cinque Terre

گجرات (ارشد علی) تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقے جی ٹی روڈ پر لاثانی بریانی شاپ کے قریب پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے جہلم پل سے آنے والی کار کو روکا تو کار سوار ملزمان نے ٹکر مار کر پولیس اہلکاروں مناظر حسین اور نبیل کو زخمی کر دیا پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص محمد رشید ساکن خالد آباد سرائے عالمگیر زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان کار میں فرار ہو گئے پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات