Published: 21-10-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات،عرفان سعید آج مورخہ 21 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک فوجداری استغاثہ بعنوان شفقت اللہ بٹ بنام میاں خورشید احمد وغیرہ غیر قانونی قبضہ قبرستان کی سماعت کریں گے ملزم میاں خورشید احمد کی درخواست برائے حاضری معافی اور شفقت اللہ بٹ مستغیث کی درخواست برائے طلبی رپورٹ ریونیو آفیسر حلقہ جلالپورجٹاں اور درخواست برائے بحالی عبوری قبضہ پر دلائل سماعت کئے جائیں گے مستغیث کی طرف سے حالد مسعود ملک ایڈووکیٹ چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی ضلع گجرات(پنجاب بار کونسل) دلائل دیں گے معاملہ عوامی مفاد کا ہے۔ معزز اراکین بار سے امداد کی اپیل کی جاتی ہے سماعت ٹھیک 9 بجے ہوگی