Published: 22-10-2022
گجرات(ارشد علی سے)پی ٹی آئی چیئر مین سابقوزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے پر پی ٹی آئی راہنماؤں، حامیوں کارکنوں نے ضلعی صدر ایم پی اے چوہدری سلیم سرور کی ہدایات پر جی ٹی روڈ بائی پاس شاہین چوک کو عدن گارڈن کے قریب احتجاج کرکے بند کردیا احتجاج چوہدری سلیم سرور جوڑا کے بھتیجے چوہدری عثمان سعید جوڑا صدر انصاف یوتھ گجرات کی قیادت میں کیا گیا احتجاج دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک جام ہوگئی، ہیوی اور چھوٹی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے ٹائر بھی جلائے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سٹی ڈی ایس پی پرویز گوندل کی نگرانی میں شاہین چوک پہنچ گئی شاہین چوک احتجاج میں چوہدری زبیر ٹانڈہ، مرزا عثمان اقبال، عثمان قدیر مغل، چوہدری آصف سلیمی، شماز احمد، ندیم ملہی، سابق کونسلر رزاق انصاری، طاہر بٹ، قیصر زمان ساہی سمیت دیگر راہنما و کارکنان و پی ٹی آئی حامی بڑی تعداد میں موجود تھے، پی ٹی آئی راہنماؤں حامیوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر احتجاج و دھرنا رات گئے ختم کردیا۔