Published: 25-09-2022
میڈریڈ: ٹینس کی دنیا میں راج کرنے والے اسپین راجر فیڈر نے اپنا آخری میچ کھیل کر میدان سے دوری اختیار کرلی۔
راجر فیڈر کے آخری میچ کے بعد رافیل نڈال بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور گراؤنڈ میں اُن کے ساتھ بیٹھ کر اشکبار ہوئے۔
ساتھی کھلاڑی کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر راجر فیڈر بھی رو دیے اور وہ اسی حالت میں کورٹ سے رخصت ہوئے۔
میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے فیڈرر کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دن رہا میں خوش ہوں۔
راجر فیڈر کے کیریئر پر مختصر نظر
راجر فیڈر نے اپنے کیریئر کے دوران بیس گرینڈ سلم ٹائٹل جیتے جبکہ وہ آخری بار لیور کپ کھیلتے ہوئے نظر آئے۔
لیور کپ میں رافیل نڈال اور راجر کی جوڑی تھی جس نے ٹجان سوک اور فرانسس ٹیافو کو شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا۔