چوہدری انصر دھول امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات“ خفیہ ووٹنگ سے انتخاب، جلد تقریب حلف برداری

Published: 22-10-2022

Cinque Terre

جرات (مدثراقبال سے) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ارکان کی رائے اورامیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیمسے مشاورت کے بعدآئندہ سیشن 2022-24کے لیے امرائے اضلاع کے تقررکی منظوری دے دی۔صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان نے تقرری کانوٹیفکیشن جاری کیا،جس کے مطابق امیرضلع گجرات کیلئے چوہدری انصرمحمود دھول ایڈووکیٹ،امیرضلع اٹک سردارامجدعلی خان،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی،امیرضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،امیرضلع تلہ گنگ پروفیسرطاہرملک،امیرضلع جہلم ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری،امیرضلع منڈی بہاؤالدین رانا محمداعظم،امیرضلع سرگودھا اویس قاسم تلہ،امیرضلع خوشاب ملک محمدوارث جسرایڈووکیٹ اورسیدافتخارحسین شاہ کو امیرضلع بھکرمقررکیا گیا۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق ضلع مری اور ضلع چکوال میں انتخابی عمل کا جلد آغازکرکے نئے اضلاع میں بھی امراء کاتقررکیا جائے گا۔ امیرجماعت سراج الحق نے 2سال کے لیے امرائے اضلاع کاتقررکیا،پورے صوبے میں ارکان کوبیلٹ مہیاکئے گئے جبکہ ووٹ پول کرنے کی آخری تاریخ 5اکتوبرتھی،صوبائی ناظم انتخاب ڈاکٹرخالدمحمود ثاقب کی نگرانی میں گنتی کے بعد رزلٹ مرتب کرکے امیرصوبہ کوپیش کیاگیا تھا،صوبائی ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کی امارت کے لیے کوئی رکن بھی امیدوارنہیں ہوتا ارکان اپنے میں سے ہی کسی ایک رکن کوخفیہ ووٹ کے ذریعے اپنا امیرضلع منتخب کرتے ہیں۔نومنتخب امیرضلع گجرات چوہدری انصردھول ایڈووکیٹ جلد اسلامک سنٹرگجرات میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے،انہیں امیرضلع منتخب ہونے پراراکین جماعت اسلامی ضلع گجرات وذیلی تنظیموں نے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے دعائے استقامت کی ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات