Published: 22-10-2022
گجرات(ارشد علی سے)مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری فخر ندیم بیووالی کے بیٹے ہاشم اور اس کے دوستوں فرحان گل، عمران گل وغیرہ کو کرکٹکھیلتے ہوئے گیند کھیتوں میں آنے پر ملزمان فلک شیر، محمد افضل، اسامہ لیاقت وغیرہ 12کس نامزد ملزمان اور پانچ نامعلوم ملزمان نے آہنی راڈ، آہنی مکوں، ہاکیوں، ڈنڈوں سے تشدد کرکے شدید زخمی کردیا فخر ندیم کا بھائی ذوالفقار ندیم نے ملزمان سے پوچھ پڑتال کی تو ملزمان نے ذوالفقار کو بھی تشدد کرکے زخمی کردیا اور اس سے لائسنسی پسٹل بھی چھین لیا اور پولیس تھانہ صدر گجرات نے چوہدری فخر ندیم کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔