مائنس ون فارمولا مسترد، عمران خان قوم کا لیڈر ہیرا گنوایا نہ جائے، الحاج افضل گوندل

Published: 22-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی الحاج محمد افضل گوندل کی شاہین چوک احتجاج میں شرکت اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائنس ون فارمولہ نامنظور عمران خان کو نکال کر پی ٹی آئی کو لیڈ کرنے کی کوشش نہ کی جائے ایک عرصے بعد ملک کو اچھا لیڈر ملا ہے تو اسے بہتریلانے کیلئے موقع دیا جائے تا کہ وہ ملک کی خدمت کرسکے انہوں نے کہا کہ نواز شریف‘آصف زرداری زیادہ پیسے لوٹ کر باہر بیٹھے ہیں ایک چھوٹے سے کیس میں عمران خان کو پھنسا کر سیاست سے آؤٹ کرنے کی کوشش ناکام ثابت ہو گی بہت ہی چھوٹے لیول کی غلطی اسکے کھاتے میں ڈال کر اسے ضائع نہ کیا جائے بہتر لیڈر اس وقت پاکستان کے پاس نہیں ہے ملک کی ڈوبتی معیشت سیلابوں کی تباہ کاریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کے ابتر حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کریں سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے نئی لڑائی میں اکانومی زوال کی طرف جائے گی تمام ذمہ داران اس کشمکش کی صورتحال سے ملک کو نجات دلائیں پوری دنیا کی نظریں پاکستان کے جمہوری کلچر پر ہیں پی ٹی آئی بڑی جماعت ملک میں پاپولر ترین جماعت ہے ملک کے زیادہ تر لوگ اس کے ساتھ ہیں جلد از جلد الیکشن کروائے جائیں تا کہ بہترین قیادت مل سکے پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت سائیڈ لائن لگانا نا ممکن ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات