Published: 22-10-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) صدر پاکستان مسلم لیگ ٹورناٹو غوث ڈار کامیاں عمران مسعود سے ٹیلی فون رابطہ، چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورسبرائے ایجوکیشن مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں گھوسٹ سکولز خاتمہ کے ساتھ اصلاحات سے تعلیمی انقلاب لانے والے سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود (چیئرمین) وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں وہ تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے اقدامات کریں گے انہوں نے سابق دور میں بھی فروغ تعلیم کے لیے اقدامات کئے جس سے پنجاب میں خواندگی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوا اب بھی ایسا ہی ہو گا ہم چوہدری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ورکرز نوازی کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں۔