شاہین شاہ آفریدی انجری سے صحتیاب، بولنگ کا آغاز کردیا

Published: 25-09-2022

Cinque Terre

 لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد بولنگ کا آغاز کر دیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے  بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  بھی شیئر کی گئی ہے۔

اسٹار بولر ان دنوں ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں اور وہ دائیں گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

شاہین آفریدی جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز ، ایشیا کپ اور انگلینڈ کی خلاف ہوم سیریز میں شرکت نہیں کرسکے۔


 

آج کا اخبار
اشتہارات