Published: 22-10-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری خاور محمود (سلور سٹار شوز انڈسٹری) نے کہا کہ سید عدیل عباس شاہ مشیر وزیر اعلیٰ بننے علاقہ کیلئے اعزاز انشاء اللہ حلقہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔چوہدری خاور محمود نے مزید کہا کہ مرحوم سید طالب حسین شاہ خاندان کی سیاسی سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں۔قائدین چوہدری برادران چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب،سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی، رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں سید عدیل عباس شاہ علاقہ کے عوام کی خدمت و تابعداری کا مشن جاری رکھیں گے۔چوہدری خاور محمود نے مزید کہا کہ سید عدیل عباس شاہ کا انتخاب کر کے قائدین چوہدری برادران نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عزت داروں کو عزت سے نوازنے کا اعلیٰ وصف رکھتے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ سید عدیل عباس شاہ قائدین چوہدری صاحبان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے علاقہ کی بہتری کے اقدامات کرینگے۔