Published: 22-10-2022
گجرات (وسیم گوندل سے)سید عدیل عباس شاہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب۔سید منصور حسین شاہ کی قافلہ کے ہمراہ ڈیرہ سید طالب شاہ آمد۔ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کے بھنگڑے گل پاشی و کرنسی نوٹ نچھاور کیے گئے۔سید عدیل عباس شاہ، سید سہیل عباس شاہ، سید عقیل عباس شاہ، سید سجیل عباس شاہ کو ہار پہنائے۔سید منصور حسین شاہ نے کہا کہ سید عدیل عباس شاہ کا مشیر وزیر اعلیٰ بننا علاقہ کیلئے اعزاز کی بات ہے انشاء اللہ سید عدیل عباس شاہ قائدین چوہدری صاحبان کی قیادت میں علاقائی مسائل حل کروانے میں اپنا کلیدی رول ادا کرینگے۔علاقہ میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔سید ارتضیٰ حیدر شاہ کی طرف سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔