Published: 22-10-2022
کھاریاں (شہزاداحمد سے) الیکشن کمیشن کا فیصلہ حق سچ پر مبنی ہے۔خود ساختہ صادق اور امین کا اصل چہرہ دنیا نے بھی دیکھ لیا۔چور خان کی تمام۔چوریاں پکڑی گئیں۔اب ملک میں انارکی پھیلانے کی۔کوشش کررہا ہے۔حکومت شرپسندوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی قانون ہاتھ لینے والوں کو معاف نہیں۔کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صدر مسلم۔لیگ نون گجرانوالہ ڈویڑن / ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابدرضا کوٹلہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کس بات پر احتجاج کیا جارہا ہے۔سڑکیں بند کرکے لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ہم الیکشن کمیشن۔کے فیصلے کو آئین اور قانون کیمطابق تسلیم۔کرتے ہیں۔