میاں عمران مسعود کی گجرات آمد، ملاقاتیں، میاں اکبر ہاؤس میں جشن کا سماں

Published: 22-10-2022

Cinque Terre

گجرات(تجمل منیر سے) سابق صوبائی وزیر تعلیم و چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن پنجاب میاں عمران مسعود کی گجرات آمد۔ میاں اکبر ہاؤس میں جشن کا سماں، ضلع بھر کے سیاسی، سماجی، تعلیمی شخصیات سمیت معززین نے میاں اکبر ہاؤس جا کر مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے۔ جن میں مرکزی صدر اگیگا پاکستان و صوبائی صدر پی ٹی یو پنجاب چوہدری محمد سرفراز، جنرل سیکرٹری جوائنٹ ایکشن کمیٹی آل پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن گجرات ڈویژن چوہدری محمد شریف، چوہدری ظہور الٰہی شہید اور میاں اکبر کے قریبی ساتھی حاجی چوہدری محمد ارشد گجر، ضلعی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن چوہدری محمد افضل مرل ایڈووکیٹ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل گجرات چوہدری محمد یاسین وڑائچ، ڈاکٹر آصف گوندل، چوہدری ساجد نت، پیر سید شمیم شاہ بخاری، میاں دہیم حیات، چوہدری محمد اشرف ریحانیہ، وحید ارشد بٹ، محمد اعظم کھوکھر سمیت درجنوں شخصیات شامل تھیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات