Published: 22-10-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 63کے امیدوار برائے ایم این اے سید تصور شاہ ساتھیوں کے ساتھ عمران خان کی نااہلی کے فیصلہ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جلالپورجٹاں میں زبردست احتجاجی مظاہرہ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد، مائنس عمران خان منصوبہ کامیاب نہ ہو گا سید تصور شاہ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نااہلی فیصلہ، سید تصور شاہ کی زیر قیادت جلالپورجٹاں میں احتجاج تحریک انصاف کے کارکنوں نے سید تصور شاہ کی قیادت میں ٹانڈہ چوک کو بلاک کردیا فیصلہ کے خلاف نعرے بازی انتخابی سیاست میں شکست فاش کھانے کے بعد نااہل حکمران الیکشن کمیشن کے ذریعے عمران خان کے خلاف سازش کررہے ہیں، سید تصور شاہ نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈے کبھی بھی کامیاب نہ ہو نگے۔