سید مھسن علی کی جانب سے سینئر صحافی عظم انصاری کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ

Published: 22-10-2022

Cinque Terre

جلالپورجٹاں (تحصیل رپورٹر) سالار سادات گروپ جلالپورجٹاں سید محسن علی کا اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافی محمد اعظم انصاری کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ۔ظہرانہ محمد اعظم انصاری کے عمرہ ادائیگی کی خوشی میں دیا گیا۔ظہرانہ میں سابق چئرمین بلدیہ جلالپورجٹاں سید ہاشم علی سینئر صحافی رمضان بٹ جنرل سیکرٹری پریس کلب شبیر حسین چوہدری وسیماکرم سابقہ کونسلر سید قاسم علی سمیت دیگر شامل تھے سید محسن علی نے محمد اعظم انصاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا انتہائی خوش نصیبی ہے سابق چئرمین بلدیہ سید ہاشم علی نے کہاکہ خانہ خدا اعر روضہ رسول دیدار بہت بڑی سعادت ہے اللہ تعالیٰ اعظم انصاری کا عمرہ قبول فرمائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات