ریسکیو 1122 گجرات میں کمیونٹی ایمر جنسی ریسپانس ٹیمز کے مابین مقابلے

Published: 22-10-2022

Cinque Terre

گجرات (مدثراقبال سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر اکبر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنٹرل آفس ریسکیو 1122 گجرات میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز (CERT) کے درمیان مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کی 5ٹیموں نے شرکت کی. مقابلوں میں سی پی آر، فرسٹ ایڈ، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیکنیک، واٹر ریسکیو، فائر ایمرجنسی جیسی مہارتوں کا مقابلہ کیا گیا۔ مقابلے کی باقاعدہ نگرانی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز ذکی حیدر اور جمشید نسیم نے کی۔ سخت مقابلے کے بعد یونیورسٹی آف چناب کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے دسمبر میں ہونے والے چھٹے نیشنل مقابلے میں ضلع گجرات کی نمائندگی کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔اس سے پہلے گجرات نے پانچواں نیشنل مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

آج کا اخبار
اشتہارات