Published: 22-10-2022
لالہ موسیٰ (محمد منشاء بٹ)سفیر وطن ڈنمارک میں پاکستانی کمیونٹی کے سر گرمُ رہنماہ خالد بٹ ڈنمارک سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ائیر پورٹ پر اے ایس ایف کے کپمنی کمانڈر امان اللہ۔چوہدری سلیم جٹ سینئر صحافی و سابقصدر گجرات پریس کلب عثمان طیب ضیاہ اللہ طیب عمران اور عابد نے ان کو ویلکم کہا ھے اور بھر پور استقبال کیا ھے۔ خالد بٹ آف ڈنمارک پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان۔ وفاقی و صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے زمداران سے ملاقاتیں کریں گئے۔خالد بٹ ڈنمارک میں ایک طویل عرصہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت میں مصروف ہیں اور پاکستان میں زر مبادلہ بھیج کر پاکستانی معشیت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔خالد بٹ ڈنمارک میں وطن کا سفیر اور ایک مسلم کمیونٹی ہونے کی وجہ سے پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مسلمان ہونے کے ناطے دیار غیر میں مسلم اُمّہ کی بھی نمائندگئی کررہے ہیں۔