Published: 22-10-2022
کھاریاں (شہزاداحمد سے)ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کا موضع بٹر میں فائرنگ اور قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار،موضع بٹر میں ہونے والے تیسرے قتل کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ضلع گجرات میں قاتل راج قائم ہے اور عوام غیر محفوظ ہو چکے ہیں، محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑھتی ہوئی قتل و غارت کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اورضلع گجرات مسلح جتھوں اور جرائم پیشہ عناصرکے رحم و کرم پر ہے، موضع بٹر میں پے در پے قتل کی وارداتوں پر گجرات پولیس کی بے بسی اور خاموشی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہیں، ہم اس درندگی اور بربریت پر مزید خاموش نہیں رہیں گے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اگر قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوئی اقدامات نہ کیے گئے تو حکمران عوام کے غم و غصہ سے نہیں بچ سکیں گے۔