Published: 22-10-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو) تحریک لبیک پاکستان کے راہنما قاضی عبدالحفیظ آف نورجمال نے کہا کہ نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ کا حلف نامہ شامل کرنا احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ کا حلف نامہ شامل کرنا احسن اقدام ہے۔ اور اسلام کی بہت بڑی خدمت ہے ہمارا ایمان ہے کہ نبی کریم آخری نبی اور آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کا قادیانیوں کو کافر قرار دینا قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔ ان شاء اللہ قادیانیوں کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ اس حلف نامہ کو پاکستان بھر میں پھیلایا جائے۔ آقا دو جہاں نبی پاک ﷺ پر میرے ماں باپ قربان۔ قادیانی میرے نبی ﷺ کی شان میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں لا سکتے۔ ہمیں اپنے ارد گرد چوکنا ہو کر رہنا چاہئے ان سے سماجی میل جول ختم کرنا چاہئے۔ ان شاء اللہ یہ فتنہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔