Published: 22-10-2022
جلالپورجٹاں (محمد اعظم انصاری) عمران خان کی نا اہلی پر ڈیرہ چوھدری علی وڑائچ کلاچور پر جشن مٹھائی تقسیم ڈھول کی تھاپ پر ن لیگیوں کا بھنگڑا آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ن لیگ سٹی جلالپورجٹاں اور حلقہ پی پی 29 کے راہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ڈیرہ کلاچور پہنچ گئی راہنما اور کارکنان ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاتے رہے چوھدری علی وڑائچ پر کرنسی نوٹ نچھاور کئے گئے۔میر اسد رشید نے بھی کارکنان کے ہمراہ بھنگڑا ڈالا اس موقع پر ملک الیاس سجاد سہیل بٹ شیراز عالم چیمہ چوھدری امجد اقبال چوھدری یاسر۔ حسن اعجاز بابا۔ شیخ نثار خوارزم افتخار چوھدری احسن۔سمیت دیگر بھی موجود تھے چوھدری علی وڑائچ کی طرف سے راہنماؤں اور کارکنوں کی پر تکلف لوازمات سے تواضع کی گئی چوھدری علی وڑائچ کلاچور نے اس موقع پر کہا الیکشن کمیشن کے فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے عمران نیازی سرٹیفائڈ چور ثابت ہو چکا۔