گاؤں و ہند میں بلاک منگوانے پر توں تکرار، تشدد

Published: 22-10-2022

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (محمد منشا بٹ) تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ موضع وہند میں اپنی اراضی پر تعمیر کے لیے بلاک منگوانے پر ملزمان کا تشدد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی  تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقے  موضع وہندکے رہائشی محمد منور ولد محمد رفیق نے اپنی اراضی پر تعمیر کے لیے چار سو بلاک منگوائے تو ماسٹر مظفر اقبال ولد سردار خاں موضع  وہند نے آ کر تو تکرار شروع کر دی کہ بلاک یہاں پر کیوں اتارے فون کرکے آتشیں اسلحے سے اور ڈنڈوں سے لیس لوگوں کو بلایا اور ہم پر تشدد کیا پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کرے۔

آج کا اخبار
اشتہارات