Published: 22-10-2022
لالہ موسیٰ(محمد منشا بٹ) چکوڑی شیر غازی میں پانی بھرنے پر لڑائی ملزمان نے باپ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق چکوڑی شیر غازی میں پانی بھرنیپر لڑائی ڈنڈوں کے وار سے باپ بیٹا اور کزن شدید زخمی موضع چکوڑی کے رہائشی رضوان علی ولد انور علی قوم رحمانی نے تھانہ صدر لالہ موسی کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ چوک میں پانی بھر گیا تو ملزمان نے ڈنڈوں اور بیٹ سے میرے والد اور میرے کزن کو شدید زخمی کر دیا پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر لیا مدعی مقدمہ نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔