میاں عمران مسعود تعلیمی انقلاب برپا کرینگے، ملک یاسین اعوان

Published: 22-10-2022

Cinque Terre


گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و ممتاز کاروباری شخصیت ملک یاسین اعوان نے کہاہے کہ پنجاب بھر میں گھوسٹ سکولز خاتمہ کے ساتھ اصلاحات سے تعلیمی انقلاب لانے والے سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود (چیئرمین) وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں وہ تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے اقدامات کریں گے انہوں نے سابق دور میں بھی فروغ تعلیم کے لیے اقدامات کئے جس سے پنجاب میں خواندگی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوا اب بھی ایسا ہی ہو گا ہم چوہدری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ورکرز نوازی کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں۔ملک یاسین اعوان نے میاں عمران مسعود کو گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی۔

آج کا اخبار
اشتہارات