کنز یومررائٹ کمیشن کے زیراہتمام محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل کے حل بارے اجلاس

Published: 22-10-2022

Cinque Terre

گجرات(تجمل منیر سے)گزشتہ روز انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز اور کنزیومر رائٹ کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل اور ان کے بارے سفارشات مرتب کرنے کے حوالے سے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مبشر نے بریفنگ دی جس میں ضلع گجرات اور پنجاب بھر میں محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل کی تفصیلی لیکچر بیان کی گئی جس میں عدم دستیاب سہولیات اور طلباء و طالبات کا سکول چھوڑ جانے کی ریشو پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سید مزمل شاہ، امجد علی بٹ، خالد محمود، نعیم انور بیگ، چوہدری عنصر، تنویر حسین، اورنگزیب، تجمل منیر و دیگر معزز خواتین و حضرات نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی کی بابت سفارشات مرتب کی گئیں جن کو اس پلیٹ فارم کے ذریعہ حکومت پنجاب تک پہنچایا جائے گا۔ شرکاء نے اس بات پر فوکس کیا کہ حکومت کے علاوہ والدین اور کمیونٹی کے با شعور طبقوں کو بھی اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ محکمہ تعلیم میں بہتر ماحول اور تمام سہولیات فراہم کر کے طلباء و طالبات کے بہتر مستقبل کو سنوارا جا سکے۔

آج کا اخبار
اشتہارات