Published: 22-10-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان تحریک انصاف سٹی گجرات ٹریڈرز ونگ کے صدر محسن جاوید بٹ نے کہاہے کہ عمران خان کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی، ملک کے مقبول ترین لیڈر کو صرف اور صرف سازش کے تحت ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے آج نااہل حکمرانوں کے اس فیصلہ سے لوگ سڑکوں پر ہیں اور اپنی نفرت کا اظہار کررہے ہیں مائنس عمران خان فارمولا کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست مکمل ہو ہی نہیں سکتی عوام نے عمران خان کے خلاف فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔