Published: 22-10-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) سید عدیل عباس شاہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر چوہدری نادر خان مرحوم کے پوتے علی خان (قمر چائے)،عبداللہ خان پختون برادری کے وفد کیساتھ ڈیرہ سید طالب حسین شاہ معین الدین پہنچے۔سید عدیل عباس شاہ کو ہار و گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دی۔وفدمیں پختون برادری کے سرکردہ افراد شامل تھے۔اس موقع پر معززین اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سید عدیل عباس شاہ کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ سید طالب حسین شاہ خاندان کو قدم قدم کامیابی نصیب فرمائے۔علی خان نے کہا کہ ہمارے والد محترم چوہدری نادر خان اور سید طالب حسین شاہ مرحوم کا دیرینہ تعلق تھا۔انشاء اللہ اس تعلق کو مزید وسعت دینگے۔سید سہیل عباس شاہ، سید عقیل عباس شاہ، سید سجیل عباس شاہ بھائیوں کی طرح عزیز ہیں ان سے تعلق داری نبھاتے رہیں گے۔اس موقع پر نصراللہ خان،حاکم خان، موسیٰ خان، محبوب خان،اسلم خان پختون برادران شامل تھے۔