ایٹمی پروگرام بارے امریکی صدر کا بیان قابل مذمت ہے، وقاص کسانہ

Published: 22-10-2022

Cinque Terre

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) اٹلی میں مقیم ممتاز سماجی شخصیت چوہدری وقاص کسانہ آف دھکڑانوالی نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کے متعلق امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہیں، امریکی صدر کی طرف سے پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان فوراً واپس لئے جانا چاہیے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو کسی بھی ملک کیلئے خطرناک سمجھا جانا کم عقلی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کا بیان انتہائی غیر سنجیدہ ہے اور یہ اس وقت دیا گیا ہے جب پاکسان کو معاشی مشکلات کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا سامنا ہے، پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن کے قیام کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کے قیام کا اظہار کیا ہے ہماری اس امن کی خواہش کو کمزوری یا بزدلی تصور نہ کیا جائے بھارت نے ہمیشہ پاکستان دشمنی میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا کشمیر میں ہونیوالی ریاستی دہشت گردی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات