Published: 23-10-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) ممتاز بزنس مین چوہدری اعجاز وڑائچ (ریور گارڈن) کی ڈیرہ سید طالب شاہ آمد۔سابق چیئرمین چوہدری صفدر ممتاز سندھو ہمراہ تھے۔سید عدیل عباس شاہ کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دی۔سید سہیل عباس شاہ، سابق چیئرمین سید عقیل عباس شاہ، سید سجیل عباس شاہ سے فرداً فرداً ملاقات۔گرینڈ استقبالیہ کا اہتمام۔چوہدری اعجاز وڑائچ نے کہا کہ قائدین چوہدری صاحبان کا جب اقتدار آیا انہوں نے ورکر نوازی کا اعلیٰ مثالیں قائم کیں سید عدیل عباس شاہ قائدین چوہدری برادران کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے علاقہ مسائل حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔خوشگوار ماحول میں علاقائی سیاسی صورتحال بارے گپ شپ ہوتی رہے۔