چوہدری سعادت نواز اجنالہ کو آنکھ کے عمائدین کی ملاقاتیں، ترقیاتی کاموں بارے مشاورت

Published: 24-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ سے ڈیرہ اجنالہ پر گاؤں کوآنکھ کے عمائدین کی ملاقاتیں، یونین کونسل جلالپور صوبتیاں کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا چوہدری سعادت نو ازاجنالہ، ایم پی اے چوہدری شجاعت نو ازاجنالہ، ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ سے اجنالہ ہاؤس میں مرزا جاوید بیگ، مرزا نصر بیگ نمبردار، مرزا عرفان بیگ کی قیادت میں عمائدین نے ملاقاتیں کیں اور سیاسی معاملات سمیت گاؤں کوآنکھ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر چوہدری ظفر بہوچھ بھی موجو دتھے، چوہدری سعادت نو ازاجنالہ نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل جلالپور صوبتیاں کے لئے کروڑوں روپے فنڈز سے ترقیاتی کام جاری ہیں 2018کے الیکشن کے بعد آج تک پہلے بھی کافی منصوبوں پر کام ہو چکا ہے اور مکمل بھی ہو چکا ہے جلالپور صوبتیاں سے رنگ پور پل بھی تعمیر کیا جا رہا ہے، علاقہ کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثالی بنایا جا رہا ہے، تعمیراتی کاموں میں تمام مسلم لیگی کا کردار مثالی ہیں انشاء اللہ ملکر آگے بڑھیں گے اور پارٹی کو بھی مضبوط کرینگے، بعدازاں عمائدین کے اعزاز میں پر تکلف عصرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات