چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الٰہی سے ملک شفقت اعوان کا اظہار تشکر

Published: 24-10-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک)صدر گجرات پریس کلب ملک شفقت اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی کا گجرات  پریس کلب کے لئے 10لاکھ کی گرانٹ دینے پر شکریہ ادا کیااور امید کا اظہار کیا کہ چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی مستقبل میں بھی گجرات پریس کلب کی مکمل سرپرستی جاری رکھیں گے جنرل سیکرٹری پریس کلب سید نوید شاہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی نے ہمیشہ ضلع گجرات کی ترقی کو مدنظر رکھا ہے،چوہدری پرویز الہٰی ڈپٹی پرائم منسٹر ہوں،وزیر اعلیٰ ہوں یا سپیکر پنجاب اسمبلی کے منصب پر ہوں انہوں نے ہمیشہ بلاتفریق گجرات کی ترقی کے لئے کام کیا ہے،اس موقع پر صدر پریس کلب ملک شفقت اعوان نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی کو گجرات پریس کلب کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

آج کا اخبار
اشتہارات