Published: 24-10-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک)سرپر ست محمد یونس ساقی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے نہ صرف گجرات کی ترقی کے لئے کام کیا ہے بلکہ گجرات کے صحافیوں کے بہتر مستقبل کے لئے بھی کبھی پیچھے نہیں رہے چوہدری پرویزالٰہی کا چیئرمین ضلع کونسل سے لیکر ڈپٹی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بننے تک ہمیشہ گجرات کی صحافیوں کی مشکلات حل کرنے میں کردار نبھایا اور انہیں کبھی مایوس نہیں سابق صدر راجہ تیمور طارق نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کا دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ بننا گجرات کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے،چوہدری برادران کی وجہ سے دنیا بھر میں گجرات کی پہچان ہیں،چوہدری پرویز الہٰی نے گجرات کو ڈویژن بنا کر شہریوں کے دل جیت لئے ہیں اور شہر میں جاری ان کے ترقیاتی کام ان کی گجرات سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم گجرات کے علاقائی صحافیوں کی فلاح کیلئے اقدامات کرنے پر انکے ممنون ہیں