چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات ہی نہیں ملک بھر کے صحافیوں کا ہمیشہ خیال رکھا، عبد الستار مرزا

Published: 24-10-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) سابق صدرگجرات پریس کلب عبدالستار مرزا نے کہا کہ چوہدری برادران جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے صحافیوں کی فلاح کیلئے اقدامات کئے چاہے لاہور، اسلام آباد اور گجرات پریس  کلب کے صحافی ہی کیوں نہ ہوں گجرات پریس کلب کہ اراضی، تعمیر و تزئین و آرائش سے لیکر گرانٹ کی فراہمی تک ہمیشہ انہیں تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی گجرات پریس کلب کے لئے جو والہانہ محبت رکھتے ہیں ہمیں اس پر فخر ہے،گجرات کے صحافی بھی چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی سے بے پناہ محبت کا جذبہ رکھتے ہیں گجرات پریس کلب کا پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا انہیں اپنا محسن سمجھتے ہیں اُمید کرتے ہیں کہ وہ گجرات پریس کلب کی سرپر ستی چوہدری مونس الٰہی بھی جاری رکھیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات