نوابزادہ اصغر علی، عثمان نمبر دار چھالے شریف کی دعوت ولیمہ میں شریک

Published: 24-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سربراہ نوابزادہ اصغر علی نے گزشتہ روز حلقہ میں مصروف ترین دن گزارہ، درجنوں دیہات کا دورہ کیا، مختلف مقامات پر شادی تقریبات میں شرکت کی، ن لیگی راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، بزرگ ساتھیوں کی خیریت دریافت کی، تفصیلات کے مطابق نوابزادہ اصغر علی نے گاؤں چھالے شریف میں چوہدری صفدر نمبردار کے صاحبزادے چوہدری عثمان نمبردار چھالے شریف کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور چوہدری صفدر نمبردار سے ملاقات کرکے انہیں صاحبزادے کی شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر چوہدری کاشف محمود فتح پور، چوہدری ذیشان یونس، حسنین مبارک بٹ بھی ہمراہ تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات