چوہدری انصر دھول سے شفقت اللہ بٹ، خالد مسعود ملک کی ملاقات، گلدستے پیش

Published: 24-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)ممتاز قانون دان شفقت اللہ بٹ، خالد مسعود ملک ایڈووکیٹ نے جماعت اسلامی ضلع گجرات کے مرکز اسلامک سنٹر گجرات جا کر ضلعی امیر جماعت اسلامی انصر محمود دھول ایڈوکیٹ سے خصوصی ملاقات کی، انصر محمود دھول کو ضلعی امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، انصر محمود دھول نے مہمانوں کو الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ کا تفصیلی دورہ کروایا، سیلاب زدگان کی امداد کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، شفقت اللہ بٹ نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن عوام کا مال پوری دیانتداری کے ساتھ مستحقین تک پہنچا رہی ہے اور قابل اعتماد سروس فراہم کر رہی ہے خالد مسعود ملک نے انصر محمود دھول کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، انصر محموددھول نے اپنی زندگی اسلام کی سر بلندی اور حرمت انسانیت کیلئے وقف کررکھی ہے، انصر محمود دھول جیسی شخصیات قوم کاسرمایہ ہیں گجرات بار ان پر فخر کرتی ہے

آج کا اخبار
اشتہارات