چوہدری فاروق وڑائچ ایڈووکیٹ کا ممتاز ٹرانسپورٹر سید حسن شاہ کے اعزاز میں ظہرانہ

Published: 24-10-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے) نوجوان قانون دان چوہدری محمد فاروق وڑائچ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز”چیئرمین ہاؤس“سوک کلاں میں نوجوان بزنس مین سید حسن شاہ معین الدین پور سیداں (السید ٹرانسپورٹ)کے  اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا۔چوہدری حسنین احمد وڑائچ (گریس مارکیز)،چوہدری محمد حسین بھلی ایڈووکیٹ و دیگر شریک۔چیئرمین ہاؤس سوک کلاں پہنچنے پر چوہدری محمد فاروق وڑائچ ایڈووکیٹ نے دوستوں کا والہانہ استقبال کیا۔خوشگوار ماحول میں گپ شپ علاقائی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیالات۔سید حسن شاہ کافی دیر چیئرمین ہاؤس موجود رہے۔سید حسن شاہ نے کہا کہ سابق چیئرمین یونین کونسل سوک کلاں چوہدری محمد اقبال علاقہ میں منجھے ہوئے سیاست دان کے طور پر جانے جاتے انکی اعلیٰ شخصیت کا ہر کو معترف ہے۔علاقہ کیلئے ان خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔چوہدری فاروق وڑائچ ایڈووکیٹ بھائیوں کی طرح عزیز انشاء اللہ انکے ساتھ ہمارا ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات