چوہدری انصر دھول سے یوسف گل کی قیادت میں وفد کی ملاقات

Published: 24-10-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)ممتاز شخصیات بزنس مین صنعتکار سابق چیئرمین محمد یوسف گل،ممتازقانوندان، سابق ممبرپنجاب بارکونسل ندیم شہزاد کوکب ایڈوکیٹ، مسلم لیگ ن کے رہنما بزنس مین محبوب احمد بٹ،نوجوا ن قانون دان انس گل ایڈوکیٹ،بزنس مین یاسرطارق آف دولہ پمپ گزشتہ روز اسلامک سنٹرگجرات گئے جہاں انہوں نے ممتازقانون دان سابق صدربار چوہدری انصردھول ایڈوکیٹ کوجماعت اسلامی ضلع گجرات کاامیرمقررہونے پرپھولوں کاہارپہناکرمبارکباد دی نیک خواہشات کااظہار کیا اس موقع پر شرکاء نے خوشگوارموڈمیں گپ شپ کی چوہدری انصردھول ایڈوکیٹ نے معززین کے اعزازمیں استقبالیہ دیا اس موقع پرسینئرصحافی ایم داؤد خان بھی موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات