کمشنر، ڈپٹی کمشنر کا شادیوال ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

Published: 24-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان اور ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے موضع شادی وال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ  لیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا ضلع بھر میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا، فنڈز کو منصوبوں کی تکمیل میں آڑے نہ آنے دیا جائے جہاں مزید فنڈز کی ضرورت ہو فوری طور پر متعلقہ محکموں سے درکار فنڈز حاصل کئے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے فلاحی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہر گز نہیں برداشت کی جائے گی۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان اور ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ ریونیو افسران کو ہدایت کی ترقیاتی پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے اور معیاری کام کروانے بارے ہدایات دیں کے لیے موزوں سرکاری زمین تلاش کی جائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات