Published: 24-10-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے نت ہاؤس میں مسلم لیگی راہنما چوہدری نعمان خالد جوڑا کی ملاقات، یونین کونسل جوڑا جلالپور کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی،چوہدری حسین الٰہی کی طرف سے تعاون کی بھرپور یقین دہانی اور چوہدری نعمان خالد جوڑا کی پارٹی کو خدمات کو بھی سراہا گیا۔چوہدری حسین الٰہی سے نت ہاؤس میں مسلم لیگی راہنما و سابق کونسلر حسن بھٹی کی قیادت میں عمائدین نے ملاقاتیں کیں اس موقع پر ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ، ماسٹر ریاض بھنگرانوالہ و دیگر بھی موجود تھے، چوہدری حسین الٰہی سے محمد آصف ظفر وریاء، ڈاکٹر شہزاد اختر وریا، محمد افضل وریا، شہزاد احمد وریا، افضال احمد وریا، انتصار احمد وریا، ڈاکٹر عدنان وریا، شہزاد وکی وریا نے ملاقاتیں کیں۔چوہدری حسین الٰہی کی مکیانہ آمد، مسلم لیگی راہنما حاجی مکیانہ کے ڈیر ہ پر عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور مسائل سنے، اس موقع پر چوہدری لطیف مکیانہ، چوہدری اسلم چنڈالہ، چوہدری بلال مکیانہ و دیگر معززین نے استقبال کیا، گاؤں مکیانہ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پر تکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔