Published: 26-09-2022
لندن: برطانیہ کے شاہی خاندان پر مشتمل مشہور نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کا آغاز 9 نومبر سے ہوگا جس میں ہمایوں سعید بھی شامل ہوں گے۔
ہمایوں سعید سیریز میں پاکستان نژاد برطانوی ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں جن کا لیڈی ڈیانا کے ساتھ رومانی تعلق ہے۔
لیڈی ڈیانا نے جب مئی 1996 میں پاکستان کا دورہ کیا تو انہوں نے لاہور میں ڈاکٹر حسنات کی فیملی سے بھی ملاقات کی تھی۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ویب سیریز کے آرگنائزرز نے سیزیز کو کچھ عرصے کیلئے موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سیریز دکھائے جانے والے شاہی خاندان کے حالات کو خفیہ رکھا گیا ہے لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ نئی سیزن میں نوے کے دہائی کے واقعات دکھائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ’دی کراؤن‘ سیریز اب تک 22 گریمی ایوارڈز جیت چکی ہے۔