لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل ہی شہباز حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں، چوہدری پرویز الٰہی

Published: 27-10-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اوروزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے آج 90شاہراہ قائد اعظم پر ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر بات چیت ہوئی اورلانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام اورصوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی۔عمران خان اورچودھری پرویزالٰہی نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جوڈیشل تحقیقات کامطالبہ کیا اور کہاکہ حکومت پاکستان کو ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔ارشد شریف کی والدہ،بیوہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہارکیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لئے جہاد ہے۔عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں۔لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا۔مارچ شروع ہونے سے قبل ہی وفاقی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں۔عمران خان پاکستان کے عوام کے لئے امید کی کرن ہیں۔لانگ مارچ کو پورا سپورٹ کریں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات