گورنر پنجاببلیغ الرحمن سے نوابزادہ طاہر الملک کی ملاقات، گجرات کی سیاسی صورتحال پر مشاورت

Published: 27-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گزشتہ روزگورنرہاؤس میں صدرمسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہرالملک کیقیادت میں وفد نے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں لانگ مارچ،گجرات کے مسائل سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیالات کیاگیا اس موقع پر سابق چیئرمین چوہدری کاشف محمود فتح پور، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن ضلع گجرات میاں اکمل حسین بھی موجود تھے،قبل ازیں گورنرہاؤس آمد پر گورنربلیغ الرحمن نے نوابزادہ طاہرالملک کاوالہانہ اورپرتپاک خیرمقدم کیا،دوران ملاقات پنجاب میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ،مسلم لیگ ن کے پراجیکٹس سمیت گجرات کی سیاسی صورتحال اورعوامی مسائل بار بھی نوابزادہ طاہرالملک نے گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کومفصل اندازمیں آگاہ کیا اوراس عزم کااعادہ کیاگیاکہ انشاء اللہ قائدین میاں برادران کی قیادت میں ملک کوتعمیروترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کیلئے بھرپوراقدامات کریں گے اورانشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کوتمام بحرانوں سے نکالے گی،انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کی آڑ میں ملک میں انارکی پھیلانے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دی جائے گی،مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے بھی ملک کوبحرانوں سے نکالا انشاء اللہ آئندہ بھی ملک و قوم کی فلاح وبہبود کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے،گورنربلیغ الرحمن نے نوابزادہ طاہرالملک کی پارٹی خدمات خصوصاً ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کومتحرک وفعال بنانے میں کلیدی کردارادا کرنے کوسراہتے ہوئے انہیں اپنے بھرپورتعاون کی بھی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ آپ کی پیش کردہ تجاویزکوخصوصی اہمیت دی جائے گی اس موقع پرمعززمہمانوں کے اعزازمیں پرتکلف استقبالیہ کابھی اہتمام کیاگیا

آج کا اخبار
اشتہارات