Published: 27-10-2022
گجرات (وسیم گوندل سے)سید عدیل عباس شاہ مشیروزیر اعلیٰ پنجاب۔ڈیرہ سابق ناظم سید طالب حسین شاہ پر ضلع بھر سے عمائدین کی آمد کاسلسلہ8ویں روز بھی تسلسل سے جاری عمائدین کی بڑے وفد کے ہمراہ مبارکباد۔گلدستوں ومٹھائیوں کے ڈھیر۔ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کے بھنگڑے، آتش بازی، کرنسی نوٹ،گل پاشی کی گئی۔مہمانوں کا استقبال سید سہیل عباس شاہ، سابق چیئرمین سید عقیل عباس شاہ، سابق کونسلر سید سجیل عباس شاہ، سید ارتضیٰ حیدر شاہ ودیگر نے کیا۔وفود کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔بڑی ضیافت کا اہتمام۔گزشتہ روزممتاز بزنس مین الحاج امجد فاروق (نیشنل فرنیچرز)،امیدوار MPAڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ،سید محسن علی شاہ جلالپور جٹاں،سابق چیئرمین بلدیہ جلالپورجٹاں سید ہاشم علی شاہ،سابق چیئرمین سید ابوالحسن شاہ ٹھٹھہ موسیٰ،راجہ اظہر چکری راولپنڈی، صاحبزادہ سید ظہور امجد گیلانی شہباز پور،راجہ شہرون آف دھمال،سید زاہد حسین شاہ، سید باقر حسین شاہ، ڈاکٹر سید تصور حسین شاہ،سید طاہر عباس شاہ،ڈاکٹر ندیم،چوہدری زاہد اکبر اجنالہ،ملک اسد اعوان،سید عنصر شاہ انگلینڈ، سید شبر شاہ،سید افتخار شاہ، سید ذیشان شاہ،باوا سید مجاہد علی شاہ اور دیگر معززین نے طلائی ہار پہنا کر مبارکباد دی۔خوشگوار ماحول میں گپ شپ ہوتی رہی۔