قاذقستان کے سفیر سے سکندر اشفاق رضی کی قیادت میں گجرات چیمبر وفد کی ملاقات

Published: 27-10-2022

Cinque Terre

گجرات (محبوب عالم)سکندر اشفاق رضی صدر گجراتچیمبر نے محمد معصوم قمر نائب صدر گجرات چیمبر اور محمد عثمان مظفر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ یرزن کستافن پاکستان میں قازقستان کے سفیر سے قازقستان ایمبیسی میں خصوصی ملاقات کی۔  صدر گجرات چیمبرسکندر اشفاق نے ان کو قازقستان کے قومی دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم قازقستان میں گجرات چیمبر آف کامرس کا وفد لے جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس سلسے میں ہمیں معاونت فراہم کریں اور وہاں کی کاروباری برادری کے ساتھ آپ ہماری بزنس ٹو بزنس میٹنگز بھی کروائیں۔ہمارے انڈسٹریل سیکٹرز جن میں فین، فرنیچر،پاٹری، پی وی سی پائپس، ڈٹرجنٹس اینڈ سوپس، شوز اور دیگر پراڈکٹس  کے لیے وہاں کافی مواقع موجود ہیں۔  قازقستان کے سفیر یرزن کستافن نے کہا کہ آپ قازقستان کے لیے وفد ترتیب دیں ہم آپ کو ہر طرح سے سپورٹ کریں گے اور سہولت فراہم کریں گے۔ آپ کے لیے وہاں بزنس ٹو بزنس میٹنگز اور لوکل چیمبرز کے ساتھ بھی میٹنگز ترتیب دی جائیں گیں۔آپ کے انڈسٹریل سیکٹرز کے لیے وہاں مواقع موجود ہیں جیسا کے فرنیچر اور دوسرے سیکٹر۔ آپ وفد کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر کے مجھ تک پہنچائیں۔ آپ قازقستان سے روس اور سینٹرل ایشیا کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان پانچویں بڑی اکانومی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ بہت جلد ٹریڈ معاہدہ بھی کرنے جا رہے ہیں جس سے دونوں ملکوں کی ٹریڈ میں اضافہ ہوگا۔

آج کا اخبار
اشتہارات