Published: 27-10-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) بزرگانِ مہمدہ شریف کے سالانہ عرس پاک کا غسل مبارک سے آغاز کر دیا گیا۔ مرکزی محفل 28اکتوبر شام 7بجے اور 29اکتوبر دن 12بجے ہوگی۔ عرس پاک کی صدارت صاحبزادہ رضوانمنصور (جانشین غریب نواز قاضی سلطان محمود آوانیؒ کر رہے ہیں جبکہ عرس پاک کی محفل صاحبزادہ محمد عبدالرحمن زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کی زیر نگرانی ہوں گی۔ صاحبزادہ مسرور الحق اور صاحبزادہ مجتبیٰ حسان محبوب قیادت کریں گے۔ غسل پاک کی تقریب میں سید انس محبوب شاہ، سید مدثر شاہ بخاری، سید ذیشان محبوب شاہ، صاحبزادہ معین الدین، صاحبزادہ محی الدین، صاحبزادہ محمد علی حیدر، چوہدری عامر سیال (فرانس)، پروفیسر ذکی الزمان (گجرات یونیورسٹی)، میاں محمد جمال صفدر، چوہدری نفیس احمد، رانا سجاد احمد، لالہ محمد اسلم، شیراز بٹ، فراز بٹ، علی بٹ، روباس بٹ، بھائی اظہر، محمد فواد(دبئی)، میاں صفدر (گجرات پکوان ہاؤس)، میاں بلال صفدر (گجرات پکوان ہاؤس)، چوہدری فیضان آف ڈھینڈہ، چوہدری وسیم آف ڈھینڈہ ودیگر سنگی حضرات نے شرکت کی۔