Published: 27-10-2022
اسلام آباد (آصف علی بھٹی سے) ممتاز سیاسی شخصیت عاطف عظمت سید بیووالی کی سرینہ ہوٹل میں ملائشیاء کے سفیر Mr.Faisal Daddyکی جانب سے منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت، بلغاریہ، برونائی کیسفراء سے ملاقاتیں کیں اور ممالک کے آپسی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر چوہدری عکاظ ضیاء متہ بھی موجود تھے، عاطف عظمت سید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک جمہوریہ بلغاریہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو پسند کرتا ہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر یکساں خیالات رکھتے ہیں، بلغاریہ کی سفیر نے کہا کہپاکستان خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت اور شراکت دار رہے گا"۔پاکستان اور بلغاریہ انسداد دہشت گردی میں شراکت دار ہیں، بلغاریہ کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی اہمیت پرگفتگو کی اور کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے لیے ایک اہم ملک ہے، بلغاریہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے۔