Published: 27-10-2022
گجرات(مدثراقبال سے)ممتازمذہبی وروحانی شخصیت،سجادہ نشین حضورغوث یگانہ چھالے شریف پیرسید انتصارالحسن شاہ گزشتہ روز اظہارتعزیت کیلئے موضع چک بزرگ گئے اورممتازعالم دین ڈاکٹرعلامہ منیرتابش کی وفات پرانکے صاحبزادوں حافظ فرقان عمیر، عبدالرحمن زبیر، عدنان منیر،ذیشان، ثوبان سے اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت اورپسماندگان کے صبروجمیل کی دعا کی اس موقع پرتحریک لبیک ضلع گجرات کے امیرحافظ مرزا شفیق آرزو قادری،مرزا شمس بیگ ودیگربھی موجود تھے۔