یوسی علی پور ملک سلیم گڈوں کی کاوشوں سے 30 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز

Published: 27-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق چیئرمین ملک سلیم گڈوکی کاوشوں سے یونین کونسل علی پور میں ترقیاتی کاموں کیلئے 30کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہوچکے ہیں کئی ترقیاتی اسکیموں پر کام شروع ہوچکا ہے جبکہ کئی اسکیموں کے بہت جلد ٹینڈر پراسس مکمل ہونے کے بعد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوجائیگا ملک سلیم گڈو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی‘ سابق وفاقی وزیر وایم این اے چوہدری مونس الٰہی کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے یونین کونسل علی پور کی ترقی وخوشحالی کیلئے بے شمار ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دیدی ہے محکمہ ہائی ویز میں ٹینڈ پراسس کے بعد کارپٹ سڑکوں کی تعمیر شروع ہوجائیگی جس میں 3کروڑ40 لاکھ سے گلانوالہ گاؤں تا گرلز ہائی سکول گلانوالہ1.10 کلومیٹر کارپٹ سڑک تعمیر کی جائیگی‘2 کروڑ50 لاکھ روپے مالیت سے روالکے گاؤں تا روالکے قبرستان ایک کلومیٹرکارپٹ سڑک تعمیر ہوگئی جبکہ یونین کونسل کے دیگر دیہات بھگولہ‘ رندھاوا‘ نواں لوک کی5.10 کلومیٹر طویل لنک کارپٹ سڑکوں کیلئے 12 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں‘ضلع کونسل کے فنڈز4 کروڑ مالیت سے نالہ علی پور تعمیر کیا جائیگا جبکہ پبلک ہیلتھ کے 7 کروڑ روپے فنڈز سے یوسی کی گلیاں نالیاں نالے بنائے جائینگے۔ملک سلیم گڈو نے مزید بتایا ہے کہ ایم این اے چوہدری مونس الٰہی‘وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے جب بھی فنڈز کا مطالبہ کیا انہوں نے ہمیشہ اولین ترجیح پر ہماری کونسل کو فنڈز فراہم کیے ہیں انکے خصوصی شکرگذار ہیں انشاء اللہ ترقیاتی کاموں سے یونین کونسل علی پور سمیت حلقہ این اے69کا نقشہ بدل جائیگا۔

آج کا اخبار
اشتہارات