چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الٰہی کا وعدہ وفا، ریلوے روڈ کی تعمیر شروع

Published: 27-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریلوے روڈ کی تعمیر کا ٹینڈر گذشتہ روز ایس ای ہائی ویز گجرات سرکل دفتر میں ہوا جس کا ٹھیکہ ہائی ویز کنسٹریکشن کمپنی نے حاصل کیا ایس ڈی او ہائی وے اشفاق احمد نیبتایا ہے کہ ریلوے روڈ کی تعمیر آر سی سی کی جائیگی جس پر 16 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئیگی تعمیر کے دوران سڑک کے لیول کو زیادہ نہیں کیا جائیگا تاکہ ملحقہ محلہ جات متاثر نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار تین چار رو ز میں کام شروع کردئیگا ریلوے روڈ کے نالے بھی بنائے جائینگے تاکہ پانی کی نکاسی ہوسکیں صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن ریلوے روڈ گجرات ملک سرفراز پہلوان‘ جنرل سیکرٹری مرزا ثاقب طفیل‘ انصر قذافی‘ سابق چیئرمین سلیم کمبوہ‘ وائس چیئرمین وحید مراد مرزا اور دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریلوے روڈ کیلئے فنڈز جاری کیے۔

آج کا اخبار
اشتہارات